سوال نمبر 02
السلام علیکم و رحمتہ اللہ وبرکاتہ
علمائے کرام اس مسئلے میں رہنمائی فرمائیں کہ فرض نمازوں میں پہلی رکعت میں صرف آیت الکرسی پڑھنا اوردوسری رکعت میں سورہ اخلاص پڑھ کر نماز اداکر نا کیسا ہے نماز ہو گی یا نہیں جواب عطا فر مایئں
سائل _ وسيم اكرم
وعليكم السلام ورحمة الله وبركاته
الجواب بعون الملك الوهاب
اس صورت میں نماز واجب الاعادہ ہوگی کہ سورۂ فاتحہ کا پڑھنا دونوں رکعتوں میں واجب ہے یہاں تک کہ ایک آیت بلکہ ایک لفظ کا ترک بھی ترک واجب ہے
ردالمحتار علی الدرالمختار میں ہے"
وأما قراءة الفاتحة والسورة أو ثلاث آيات فهى واجبة أيضاً "( جلد ٢باب صفة الصلاة - ص ١٣٣)
وأما قراءة الفاتحة والسورة أو ثلاث آيات فهى واجبة أيضاً "( جلد ٢باب صفة الصلاة - ص ١٣٣)
اور ترمذی شریف میں ہے
" عن عبادة بن الصامت عن النبي صلى الله عليه وسلم قال لا صلٰوة لمن لم يقرأ بفاتحة الكتاب "( جلد اول صفحہ ٣٤ )
اس حدیث شریف سے فرض تو نہیں مگر وجوب ضرور مستنبط ہوتا ہے ۔ اور بہار شریعت جلد اول صفحہ ٥١٧ پر بھی اسی طرح ہے
و الله تعالى اعلم

فقير وارث قادري